• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155876

    عنوان: میں خواب میں دیکھتا ہوں کے میں دن کے وقت گھر سے نکلا اور سیدھے ایک مزار پر گیا

    سوال: مجھے ایک خواب کی تعبیر جاننا ہے ۔ پہلے ایک بات بتا دوں جو خواب سے جڑی ہوئی ہے ، "میرے پڑوس کے محلہ میں ایک غیر مسلم کا ہوٹل ہے ، غالیباً وہ اس کی خریدی ہوئی زمین پر نہیں ہے ، مجھے اس کی صحیح جانکاری نہیں ہے ، چند ہی سالوں سے میں اس ہوٹل کو جانتا ہوں۔ ہوٹل میں صفائی کا کم ہی خیال رکھا جاتا ہے اور کھانے والے بھی وہاں اسی طرح کے لوگ آتے ہیں ۔ میں اور میرے کچھ جانے والے روزانہ عشا بعد آدھے پونے گھنٹے کے لیے وہاں چائے پینے جاتے ہیں(رمضان میں میں نہیں جاتا) ۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کے میں دن کے وقت گھر سے نکلا اور سیدھے ایک مزار پر گیا ، اس جگہ یہی ایک مزار ہے ۔ مزار صرف مٹی کی ہے جیسی قبرستانوں میں ہوتی ہے ، کوئی نام نہیں ، چادر نہیں ، سنگ مرمر نہیں کسی بھی طرح کی سجا وٹ نہیں اور رخ شمال جنوب ہی ہے مگر اور قبروں کے مقابلہ بڑی ہے ۔ ۱) یہ مزار شریف اسی ہوٹل کے اندر ہے جہاں میں چائے پینے جاتا ہوں ، مگر وہاں اب ہوٹل جیسا کوچح نہیں ہے ۔ ۲) میں وہاں گیا، کچھ پڑھا اور رویا بھی اور آگے چلا گیا کسی کام سے ، سیدھے گھر نہیں آیا۔ ۳) یہ مزار مبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے ۔ پھر آنکھ کھل گئی ، مجھے ملازمت کی تلاش ہے اور اسی لئے میں دوسرے شہر ٹریننگ اور ملازمت ڈھونڈنے جا رہا ہوں۔ اسی مہینے انشاء اللہ۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اور کیا یہ خواب اس سے جڑا ہوا ہے ؟ براہ کرم، مجھے تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 155876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:198-154/B=3/1439

    اس خواب سے اشارہ ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والا دنیا دار قسم کا آدمی ہے، اس میں دین داری کی بہت کمی ہے، اسے چاہیے کہ اپنے اندر دین داری پیدا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند