• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154787

    عنوان: خواب میں مکڑی دیکھنا

    سوال: حضرت، میں نے خواب میں آچ بہت ساری مکڑیاں دیکھی ، ہمارے ایک چچا کی ۲۰۱۴ء میں موت ہوئی ہے اور میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ان کی ٹانگیں دبا رہی تھی۔

    جواب نمبر: 154787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1594-1530/B=1/1439

    خواب میںآ پ نے مکڑیاں دیکھیں اس سے اشارہ ہے کہ آپ نے کمزور لوگوں کو دیکھا یا کپڑے بننے والوں کو دیکھا۔ آپ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ آپ نے اپنے مرحوم چچا کی ٹانگیں خواب میں دبائیں، اس سے اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ آپ کو عزت ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند