• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17397

    عنوان:

    میرے بیٹے کی عمر نو سال ہے اس نے پہلے پارہ سے لے کر قرآن شریف آخر تک پڑھ لیا ہے۔ 01.11.2009کو اس کا ختم قرآن شریف ہے ہم چاہتے ہیں اس میں چنددیگیں پکوا کر لوگوں کو مدعو کریں، تاکہ ہماری اس خوشی میں دوسرے لوگ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2086=1660-11/1430

    مذکورہ خوشی میں دعوت کرنے میں مضائقہ نہیں بلکہ مستحسن ہے، لیکن ریا ونمود اور تفاخر کا اظہار نہ ہو، نیز اعزاء احباب کے ساتھ علماء حفاظ نیز غرباء کو بھی مدعو کرلیا جائے تو بہتر ہے، اور دعوت اپنی حیثیت کے مطابق ہو، بے جا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند