• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600178

    عنوان: مرحوم والد کو بار بار خواب میں دیکھنا

    سوال:

    میرے والد کو انتقال کئے ہوئے ایک ماہ ہو رہا ہے ، لیکن اس عرصہ میں میں نے انہیں 10 بار خواب میں دیکھا ہے ، کبھی بات کوتے ہوئے ، کبھی خاموش ، کبھی مردہ حالت میں۔اور ایک بار ان کی قبر کو خواب میں دیکھا ہے ۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مرحوم والد صاحب بار بار میرے خواب میں کیوں آرہے ہیں۔ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے ۔ ایک دوسرے شخص نے خواب میں انہیں دیکھا کہ وہ (مرحوم) مرکز مسجد میں بیٹھے ہیں اور ان(خواب دیکھ نے والے ) سے کمبل مانگ رہے ہیں۔ دوسرے شخص نے خواب میں دیکھا کہ وہ (مرحوم)سورة رحمن کی تلاوت کررہے ہیں اور اس میں سہو آگیا ہے ۔ تیسرے نے دیکھا کہ وہ(مرحوم) چار رکعت والی نماز پڑہانے کے لئے مسجد میں جماعت کررہے ہیں لیکن مرحوم نے بہت سارے لوگوں کو مسجد سے نکال دیا اور کہا کہ میری امامت میں صرف دو صف کے لوگ ہی نماز ادا کریں۔ براہ مہربانی ان خوابوں کی تعبیر بتائیں اور بار بار خواب میں اآنے کی کوئی خاص وجہ ہو تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 600178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 106-67/B=02/1442

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اور دیگر متعلقین ان کے لئے دعاء مغفرت کرنے اور ایصال ثواب کرنے میں غفلت برتتے ہوں گے۔ ہر روز ان کے لئے ایصال ثواب کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند