• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606077

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں فریزر سے دودھ نکال کر پی رہا ہوں

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں فریزر سے دودھ نکال کر پئی رہا ہوں۔اور میرے ہاتھ تھے ایک بڑا کپ ہے جس میں چھوٹی چھوٹی بوٹل میں دودھ بھرا ہے۔ کچھ دودھ پینے کے بعد مجھے خیال آیا کہ اگر میں پورہ دودھ پیلوں گا تو شام میں چائے کے لیے دودھ نہیں رہے اس لئے میں تھوڑا دودھ برتن میں چھوڑ دیتا ہوں۔ براہ مہربانی تعبیر فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 606077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 53-37/H=01/1443

     ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے۔ تعبیر یہ ہے کہ حضرات اکابر رحمہم اللہ تعالی کی تعلیمات و ہدایات سے آپ کو ان شاء اللہ فائدہٴ عظیمہ حاصل ہوگا۔ فضائل اعمال، فضائل صدقات، تعلیم الدین، جزاء الاعمال کو مطالعہ میں رکھیں اور نظام بناکر سننے سنانے کا اہتمام کریں، اللہ پاک برکاتِ اکابر نور اللہ مراقدہم سے حظ وافر عطاء فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند