• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170740

    عنوان: كیا بغیر مرید ہوئے جنت میں نہیں جاسكتے؟

    سوال: لوگ بولتے ہیں کہ بنا مرید ہوئے جنت نہیں جاسکتے اور مرید ہونے کی بات قرآن کا حوالے دے کر کرتے ہیں کہ جس کا کوئی پر نہیں اس کا پیر شیطان ہے، آپ مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:823-744/sd=11/1440

    یہ بات غلط اور من گھڑت ہے کہ مرید ہوئے بغیر جنت میں نہیں جاسکتے اور یہ بھی غلط ہے کہ جس کا کوئی پیر نہیں، اس کا پیر شیطان ہے، مرید ہونا فرض اور واجب نہیں ہے؛ بلکہ اصلاح حال کے لیے ایک ذریعہ اور وسیلہ ہے، اگر کسی متبع سنت اللہ والے سے بیعت ہوکر اُس کی ہدایات کی پابندی کی جائے، تو بہت جلد ظاہر و باطن کی اصلاح ہوجاتی ہے اور جو شخص کسی کو اپنا بڑا نہیں بناتا، بڑوں کی راہنمائی حاصل نہیں کرتا، اس کے راستے سے بھٹک جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند