• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53298

    عنوان: صرف انبیائے کرام کے خواب سچے ہوتے ہیں،

    سوال: جناب میں اکثر خواب میں سانپ (Nag) دیکھتا ہوں، کبھی کبھی دن میں بھی نیند میں خواب دیکھتا ہو، کچھ لوگوں سے جب میں اس خواب کے بارے میں پوچھا تو سب نے اپنی اپنی طرح سے تعبیر کیا، آپ مجھے یہ بتائیں کہ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ دن میں دیکھے ہوئے خواب کیا سچے ہوتے ہیں، یا پھر خواب کی تعبیر کرنا سچا ہوتا ہے، یا پھر یہ سب گناہ ہے؟ براہ کرم مجھے اسلام کی روشن میں راستہ دکھائیں۔

    جواب نمبر: 53298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1233-990/B=8/1435-U صرف انبیائے کرام کے خواب سچے ہوتے ہیں، ہمارے آپ کے خواب عموماً بھٹکے ہوئے خیالات ہوتے ہیں، اپنے خواب کو سچا اور قابل اعتماد نہ سمجھنا چاہیے، آپ کے خواب سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے پیچھے کوئی دشمن لگا ہوا ہے، آپ تقوی اور دینداری حاصل کرنے میں کسی عالم باعمل اور بزرگ کی مجلس میں بیٹھا کریں اور آئندہ خواب کی تعبیر کی فکر میں زیادہ نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند