• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4765

    عنوان:

    اس سال حج کے دوران (حج کے پانچ دنوں کے بعد) میری بیوی نے یہ خواب دیکھا کہ وہ سکر، راجستھان میں اپنے والد صاحب کے گھر کے بالا خانہ کے برآمدے پر کھڑی ہوئی ہے اور روڈ پر دیکھ رہی ہے۔ وہ گھر کی طرف بکریوں کا بہت بڑا ریوڑ آتے ہوئے دیکھتی ہے۔ اچانک لوگ چلانا شروع کرتے ہیں کہ کسی گاڑی سے بکریوں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد بکریوں کے مالک چھری لے کر آتے ہیں اور زخمی بکریوں کو ذبح کرنا شروع کرتے ہیں اور چاروں طرف خون پھیل جاتاہے۔ (تقریباًتمام بکریاں ذبح ہوچکی ہوتی ہیں)۔ یہ دیکھنے کے بعد وہ بیدار ہوگئی۔ اس نے حج کے دوران پچاس ریال کا صدقہ دیا، اس غلطی کا جو کہ شاید اس نے انجانے میں کرلیا ہو۔ اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1518=1518/ ھ

    اچھا خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کی اہلیہ کے والد صاحب یا ان کے گھر والوں کو حلال مال ان شاء اللہ ملے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند