• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66479

    عنوان: انبیاء کرام کے فضلات پاک ہوتے ہیں یا ناپاک ؟

    سوال: بہت عجیب سوال ذہن میں آیا، پوچھنا نہیں چاہئے ، لیکن بہت پرشان کر رہا ہے ، کیا عام انسان کی جو چیز ناپاک ہے جیسے پیشاب وغیرہ تو کیا جوبہت پاک ہستیاں ہیں انبیا کرام بشمول حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بھی یہ فضلہ ناپاک ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 66479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1171-1239/L=11/1437 جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضلات کے بارے میں علماء احناف نے لکھا ہے کہ وہ پاک تھے، باقی دوسرے انبیاء کرام کے فضلات کے پاک یا ناپاک ہونے کے سلسلے میں کوئی صراحت نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند