• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603546

    عنوان:

    اگر كوئی كھانا بھیجے تو برتنوں كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ؛ (۱) کسی کے یہاں سے کھانا آیا اس کھانے کو اسی برتن میں کھانا ناجائز کیوں ہے؟(۲) اور اس میں گنجائش کی کیا شکل ہے؟ دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 603546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 735-535/B=08/1442

     جب کوئی شخص اپنے برتن میں کھانا بھیجے تو فوراً اس کا برتن خالی کرکے واپس کردینا چاہئے۔ آپ کو کھانا استعمال کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے، برتن استعمال کرنے کے لئے نہیں بھیجا ہے۔ ہاں برتن دیر تک رکھنے کے لئے یا اس برتن کے استعمال کی اجازت حاصل کرلیں تو پھر کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند