• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152732

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ فرشتے عورتو کو ایک بہت بڑے پنجڑے میں ڈال رہے ہیں․․․․․

    سوال: سوال: میں آج سے چھ 6 سال پہلے عصر کی نماز کے بعد موذن کے مصلّے پر سو گیا تھا۔ تب مجھے خواب میں قیامت کا منظر نظر آیا۔ میں نے دیکھا کہ فرشتے جو کے بہت اُنچے اور سیاہ قد کے ہیں، وہ عورتوں کو ایک بہت بڑے پنجڑے میں ڈال رہے ہیں، میں اُن دو عورتوں کو جانتا ہوں ، وہ ہمارے پڑوسی ہیں۔ اوردو عورتیں رشتے میں ایک دوسرے کے نند اور بھاوج ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 152732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 960-1074/sn=11/1438

    خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے میں گناہ اور خدا ورسول کی نافرمانیاں عام ہوتی جارہی ہیں جو علاماتِ قیامت میں سے ہے اور ارتکابِ گناہ میں عورتیں بھی بہت آگے ہیں، بس آپ اپنے کو، اپنے گھر والوں اور دیگر مرد وخواتین کو حتی المقدور گناہ اور معاصی سے بچانے کی کوشش کرتے رہیں۔

    نوٹ: خواب میں پڑوس کی جو دو عورتیں آپ کو نظر آئیں، یہ تمثیل ہے، اس خواب کی وجہ سے ان دو عورتوں کو آپ متہم نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند