• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602010

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں اپنی نانی اماں کے گھر ہوتی ہوں 

    سوال:

    میں نے آج فجر کے بعد خواب دیکھا کہ میں اپنی نانی اماں کے گھر ہوتی ہوں اور ظہر کی نماز پڑھنے کی تیاری کرنے لگی ہوتی ہوں مجھے گھر والوں نے کوئی کام کہا میں وہاں لگ جاتی ہوں پھر جب دوبارہ جائے نماز پر نماز کے لیے آتی ہوں پھر دوبارہ مجھے کسی نے کوئی کام کہا میں وہ کرنے لگ جاتی ہوں پھر میرا وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے اور پانی بھی میسر نہیں ہوتا پھر میں گندم کے دانے ہوتے ہیں ان سے تیمم کرتی ہوں تیمم مکمل نہیں ہوتا پھر مجھے دوبارہ کوئی کام کہتا ہے میں وہاں لگ جاتی ہوں مجھے ٹینشن ہو رہی ہوتی ہے کہ اب تو نماز کو بھی تھوڑا وقت رہ گیا ہے اور میں اپنی امی جان اور چاچی سے کہتی ہوں تھوڑا سا میرا ساتھ دیں اور میں نماز پڑھ لوں میں اپنے کام چھوڑ کر آپ کے کام کر رہی ہوں پھر جب میں جائے نماز پر کھڑی ہوتی ہوں میرے سے نماز پڑھنے نہیں ہو رہی ہوتی میں بہت زیادہ پریشان ہو چکی ہوتی ہوں پھر میں رونے لگ جاتی ہوں اب ظہر کا وقت ختم ہونے میں دس منٹ رہ چکے ہوتے ہیں اور میں سوچتی ہوں چھوڑو میرے سے اب نماز نہیں پڑھنے ہوتی اور قضا کر لوں گی لیکن ٹینشن ہو رہی ہوتی ہے کہ کس منہ سے قضا کروں گی اس خوب کی تعبیر بتا دیں۔

    جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا ء فی الدارین

    جواب نمبر: 602010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 356-319/M=05/1442

     ”حقوق اللہ اور حقوق العباد“ دونوں اہم ہیں ۔ دونوں کی ادائیگی اس طور پر کرنی چاہئے کہ ایک کی وجہ سے دوسرا حق فوت نہ ہونے پائے، نمازوں کی اپنے اوقات میں ادائیگی کا اہتمام رکھیں اور دوسرے دینی امور کی انجام دہی میں بھی غفلت نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند