• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40691

    عنوان: خواب کی tabeer

    سوال: یہ خواب میرے اور میرے سب سے اچھے دوست کے بارے میں ہے۔ ابھی ہم دونوں کی شادی نہیں ہوئی، میں نے خواب میں دیکھا کہ میری دوست کی بیٹی ہوئی ہے، اور وہ مجھے کہتی ہے کہ تم اس کو گھٹی ڈالو تا کہ اسکی عادات تم جیسی ہو، میں کہتی ہوں کہ نہیں تمہاری عادت پہ پڑے، میں بچی کوبہت سا شہد چوسا دیتی ہوں، براہ کرم، خواب کا مطلب بتائیں؟

    جواب نمبر: 40691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1334-962/D=9/1433 خواب اچھا ہے، امید ہے کہ آپ کے دوست کو دنیوی کشادگی اور مالی فراغت حاصل ہوگی، اعمال صالحہ اور اخلاق فاضلہ کے اختیار کرنے کی جد وجہد آپ اور آپ کی دوست برابر کرتے رہیں۔ حرص وطمع دل سے نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند