• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156945

    عنوان: خواب میں اپنا نكاح ہوتے دیكھنا

    سوال: حضرت میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا نکاح ہوا ہے ۔ایک لڑکی ہمارے گھر پر کام کرنے آتی تھی، اس کے ساتھ اپنا نکاح دیکھا ہے ۔حالانکہ وہ لڑکی شادی شدہ ہے ۔ خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 156945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:337-291/L=3/1439

    آپ سونے سے پہلے وضوبناکرسویا کریں اور اگرموبائل وغیرہ پرغلط چیزیں دیکھتے ہوں تو اس کو چھوڑدیں اور چلتے وقت غیر محرم پر نظر پڑتے وقت نگاہ کو نیچی کرلیا کریں ،آپ کے اندرغالباً مذکور بالا چیزوں کی طرف سے کچھ کوتاہی پائی جارہی ہے،اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند