• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35526

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے کل صبح ایک خواب دیکھا کہ میں اپنی فیکٹری جارہا ہوں ۔ جہاں پر ملازمت کرتاہوں وہاں جو جگہ ہے نماز پڑھنے کی ہے اس میں میں اذان دے رہاہوں۔ خواب فجر سے پہلے کا ہے۔ میں آپ کا مشکور ہوں گا جو آپ مجھے تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 35526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2409=1366-12/1432 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ حج وعمرہ کی سعادت میسر ہوگی، اللہ پاک حرمین شریفین (زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة) کی برکات سے پوری طرح متمتع فرمائے، مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند