• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63673

    عنوان: فیکٹری کا نام کسی دوسری فیکٹری کے نام سے رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک پنکھوں کی فیکٹری ہے ۔ جس کا نام کافی مشہور ہے ۔ لیکن وہ رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ ہم بھی اسی نام سے فیکٹری بنانا اور اسے رجسٹر کروانا چاہتے ہیں۔ لیکن جب ہم اس نام کی فیکٹری رجسٹر کروا لیں گے تو قانون کے مطابق پہلے والی فیکٹری کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑے گا۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 63673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 434-434/B=5/1437 یہ دیانت داری کے خلاف ہے، جب اس فیکٹری والے نے کافی دنوں تک محنت کرکے اسے مقبول ومشہور بنایا تو اب اس کی محنت کا ناجائز فائدہ آپ اٹھانا چاہتے ہیں، اور اس فیکٹری کوکمزور یا فیل کرنا چاہتے ہیں، آپ کسی اور نام سے اپنی فیکٹری بنائیں اور اس کی شہرت اور مقبولیت کے لیے خوب محنت کریں، آپ کی فیکٹری بھی مشہور ومعروف ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند