• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605161

    عنوان:

    ’’کوڑا ڈالنے والی بڑھیا ‘‘ والا واقعہ صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جناب ہم بچپن سے سنتے آ رہے کہ ایک بڑھیا آپ ﷺ پر کوڑا ڈالتی تھی۔ ایک دن کوڑا نہیں پڑا تو آپﷺ نے اس کی خبر گیری کی۔ اس واقعے کی دلیل کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 605161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:875-655/sd=12/1442

     یہ ایک بے اصل واقعہ ہے جو مشہور ہوگیا ہے، سیرت کی معتبر کتابوں میں اس واقعہ کا ذکر نہیں ملتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند