• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6940

    عنوان:

    کیا کسی بے نمازی شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوسکتاہے؟ میرے ایک دوست کو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدا ر ہوا۔ در اصل خواب میں اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بات نہیں کی، مگر ساتھ میں کھڑے ایک شخص نے کہا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ (اور جس جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوا وہ ہمارے گاؤں کی اردو اسکول تھی)۔ جب آنکھ کھلی تو میرا دوست ایکدم گھبرایا ہوا تھا۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم خوبصورت تھا، ویسے گورا نہیں تھا مگر حسین تھا،اور ایک دم تندرست تھا) ویسے تو پورا یقین ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔ یاد رہے کہ میرا دوست نماز کا پابندنہیں ہے مگر دل کا بہت اچھا ہے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا حقیقت میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے یا کوئی اور تھے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 954=877/ ل

    آپ علیہ السلام کی شکل میں شیطان خواب میں نہیں آسکتا، اس لیے آپ کے دوست نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی خواب میں دیکھا، البتہ کوئی شخص آپ علیہ السلام کو ان کی اصلی حالت کے علاوہ میں دیکھتا ہے تو یہ اس کے ایمان وعمل میں کمی پر دال ہوتا ہے، آپ کے دوست کو چاہیے کہ شمائل ترمذی کی شرح کا مطالعہ کرے جس میں آپ علیہ السلام کے حلیہٴ مبارکہ کا ذکر ہے اور نمازوں کی پابندی اور درود شریف کی کثرت کرے، ان شاء اللہ اس طرح کے مبارک خواب بعد میں بھی نصیب ہوتے رہیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند