• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170476

    عنوان: داڑھی کاٹنے کے گناہ کے بارے میں پوسٹر لگانا؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میرے گاؤں میں بہت سارے لوگ ہیں جو داڑھی نہیں رکھتے ہیں۔جو پانچ وقت کی نمازیں بھی ہیں وہ بھی داڑھی نہیں رکھتے ۔پتا نہیں وہ غفلت کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں یا ان کو داڑھی کے کاٹنے کا گناہ نہیں پتا۔مجھے اپنوں سے بڑوں کو داڑھی رکھنے کے لیے کہنے میں ڈر سا محسوس ہوتا ہے ۔اس لئے میں نے سوچا ہے کہ وضو خانے کے آس پاس ایک پوسٹر لکھ کر لگا دیتا ہے جس سے لوگوں کو داڑھی مونڈنے کے گناہ کا صحیح علم ہو جائے ۔کیا میرا ایسا کرنا ٹھیک ہے ؟اگر میرا ایسا کرنا ٹھیک ہے تو مجھے بتائیے کہ مجھے اس پوسٹر پر کیا کیا لکھنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 170476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 943-796/B=09/1440

    مسلمان کے لئے ڈاڑھی رکھنا واجب ہے،اس کا کٹوانا اور منڈوانا حرام ہے ایسا شخص فاسق معلن ہے، اسے ڈاڑھی منڈوانے پر اٹھتے بیٹھتے ، سوتے جاگتے ہر وقت گناہ ملتا رہتا ہے ایسے آدمی کی شہادت نہیں مانی جاتی۔ ڈاڑھی رکھنا تمام انبیاء کرام کی سنت ہے۔ یہ مسلمانوں کا یونیفارم ہے، اسی ڈاڑھی سے مسلم اور غیر مسلم کے درمیان شناخت ہوتی ہے، ڈاڑھی منڈوانے والوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت ناراض ہوتے ہیں، اور اس کی طرف سے اپنی نگاہ پھیر لیتے ہیں۔ ہر قوم اپنے یونیفارم کو باقی رکھنا ضروری سمجھتی ہے۔ جو قوم اپنے یونیفارم کو باقی نہ رکھے وہ مٹ جاتی ہے اس کا وقار ، رعب و دبدبہ ختم ہو جاتا ہے۔ پوسٹر لگانے کے بجائے کسی عالم سے کہہ دیں وہ اچھی طرح سمجھا کر بتا دے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند