• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 16084

    عنوان:

    21اگست کی رات رمضان سے دو دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں عربی رسم الخط میں قرآن پڑھ رہا تھا اس قرآن میں پورے زیر و زبر نہیں تھے،لیکن میں عمدہ طریقے پر پڑھ رہا تھا۔ حضرت اس کا کیا مطلب ہے؟ دراصل اس سال میں نے رمضان میں دو مرتبہ قرآن مکمل کرنے کی نیت کی ہے۔ کیا یہ خواب اس سے کوئی تعلق رکھتاہے؟ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں ، اور تعبیر بیان کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1780=263k-10/1430

    جی ہاں آپ کی نیت سے متعلق بشارت ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو تلاوت قرآن کا صحیح ذوق حاصل ہوگا، تلاوت اور عمل دونوں اعتبار سے قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط رکھنے کی کوشش کریں۔ ان شاء اللہ بے شمار برکات کا ظہور ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند