• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174665

    عنوان: خراب پانی نالی میں بہانا كیسا ہے؟

    سوال: ایک شخص نے آرو یعنی پانی فلٹر کا پلانٹ لگایا جب پانی فلٹر ہوتا ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا صاف ہوتا ہے اور آدھا پانی خراب ہوجاتا ہے خراب مطلب وہ پینے کے قابل نہیں ہے اب اس کو نالی میں بہایا جاتا ہے توکیا یہ شخص پانی بہانے کی وجہ سے گناہ گار ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 174665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 304-251/L=03/1441

    اگر وہ خراب پانی نہ تو پینے کے قابل اور نہ ہی کسی اور کام میں اس کا استعمال ممکن ہو تو اس کو نالی میں بہادینے میں مضائقہ نہیں، اس صورت میں یہ اسراف یا گناہ میں داخل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند