• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606165

    عنوان:

    خواب میں دادا کو خستہ حال دیکھنا

    سوال:

    (۱) میرے والد محترم وفات پا چکے ہیں، میری بیٹی نے انہیں خواب میں خستہ حالی میں دیکھاہے ۔

    (۲) میرے والد محترم وفات پا چکے ہیں، میری بہونے انہیں خواب میں اپنے پوتے کا گلا کاٹتے ہوئے دیکھا ہے ۔

    جواب نمبر: 606165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 130-56/SN=02/1443

     (۱) خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ انھیں آپ لوگوں کی طرف سے ایصال ثواب کی ضرورت ہے؛ لہٰذا آپ حضرات حسب وسعت وحسب موقع صدقہ خیرات کرکے، نوافل پڑھ کر، روزے رکھ کر اور تلاوت و تسبیح وغیرہ کے ذریعے مرحوم کو ایصال ثواب کرتے رہیں، اس سے ان شاء اللہ ان کی حالت درست ہوگی اور آپ لوگوں کو بھی اجر ملے گا۔

    (۲) یہ بہ ظاہر شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے، اس طرح کے خواب قابل تعبیر نہیں ہوتے، اگر کبھی آئیں تو دیکھنے والے کو چاہئے کہ جاگنے کے بعد فوراً تین مرتبہ تھو تھو، تھو تھو کرکے کروٹ بدل لے او رکسی سے بیان بھی نہ کرے۔ عن جابر قال: جاء النبي - صلی اللہ علیہ وسلم - فقال: رأیت في المنام کأن رأسي قطع، قال: فضحک النبي - صلی اللہ علیہ وسلم - وقال: ”إذا لعب الشیطان بأحدکم فی منامہ فلا یحدث بہ الناس“ رواہ مسلم۔ (مرقاة: 7/2921، کتاب الروٴیا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند