متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 154392
جواب نمبر: 15439201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1497-1476/B=1/1439
کسی عام انسان کو حافظ کہنا یا مولانا اور مفتی کہنا جائز نہیں، یہ گناہ کی بات ہے، اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک بینک میں کام کرتا ہوں لیکن مجھے کسی ایسے کاغذ پر دستخط نہیں کرنا پڑتا جو سود وغیرہ سے جڑا ہوا ہو۔ میرا سوال یہ ہے کہ میری کمائی حلال ہے یا حرام؟ اور کیا مجھے بینک کی ملازمت چھوڑ دینی چاہیے؟ (2) لوگ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور عبد القادر جیلانی وغیرہ کا یوم پیدائش مناتے ہیں اور ہمیں دعوت طعام پر بلاتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم وہاں جاکر ان کا کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ (3) اسی طرح کچھ لوگ مندروں اور مقبروں میں جاتے ہیں اور وہاں کی مٹھائیاں وغیرہ ہمیں پیش کرتے ہیں، کیا ہم ان کو کھا سکتے ہیں یا نہیں؟
1155 مناظرمیں ایک گورنمنٹ صنعت میں کام کرتاہوں۔ کیا میں ٹیکس سے بچنے کے لیے نیچے مذکور ایک یا اس سے زائد میدانوں میں سرمایہ کاری کرسکتاہوں: (۱)ایل آئی سی۔ (۲)یو ایل آئی پی۔ (۳)پی پی ایف۔ (۴)میوچول فنڈ۔ آپ کی اطلاع کے لیے یہ عرض کردیتا ہوں کہ میوچول فنڈ کی اقسام یہ ہیں ایکویٹی، ڈیبٹ اوربیلنس، جہاں میں سرمایہ کاری کرسکتاہوں۔ پی پی ایف (پبلک پروویڈنٹ فنڈ)، کے تحت کمپنی کچھ فنڈ کاٹتی ہے جو کہ ہمیں ہماری نوکری کے اخیر میں ملے گا کمپنی کی طرف سے کچھ عطیات کے ساتھ۔ اس میں رضاکارانہ طور پر پروویڈنٹ فنڈ میں کچھ اضافہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے جس کو وی پی ایف (رضاکارانہ پروویڈنٹ فنڈ) کہا جاتا ہے ۔کیا ہم اپنا پیسہ وی پی ایف کے ذریعہ سے بچاسکتے ہیں؟
588 مناظرمیرے ایک رفیق درس نے یہ کہاہے کہ جب مولانااحد رضا خان صاحب کا انتقال ہواتھا تو حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے فرمایاتھا کہ میرے دل میں مولانا احمد رضاخان کے لیے بہت جگہ ہے، اگر چہ انہوں نے مجھ کو کافر کہاہے، لیکن انہوں نے یہ کسی دشمنی کی بناپر نہیں بلکہ ایک عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے ناطے کہاہے، اس دور میں کوئی بھی ان جیسے بڑے عالم نہیں تھے۔ میر ا سوال یہ ہے کہ بات کہاں تک درست ہے؟ اور اس بات کا کیامطلب ہے؟ برا ہ کر م، میر ی اس الجھن کو درو فرمائیں۔
931 مناظرمیں جاننا چاہوں گا کہ کیا کتاب التوحید، اصول الثلاثہ، اور قواعد العربیہ ?شیخ الاسلام بن عبد الوہاب ، عقیدة الطحاویہ ?حجتہ الاسلام ابو جعفر الطحاوی الحنفی، عقیدة الواسطیہ ? شیخ الاسلام بن تیمیہ ، تقویة الایمان ? مولانا اسماعیل شہید ، کا پڑھنا درست ہے؟ میں عقیدة الطحاویہ یاد کررہاہوں۔ براہ کرم، میرایمان کو مضبوط کرنے میں میرا تعاون کریں۔ میں اہل حدیث نہیں ہوں، میں شیخ الہادی و التفسیر مولانا نصیر الدین نقشبندی کے شہر کا رہنے والاہوں،میں نے بیعت مولانا اسعد مدنی سے کی تھی، میں شیخ ڈاکٹر ندیم قریشی نقشبندی خلیفہ حضرت اقدس مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی پاکستانی کے ساتھ رہتاہوں، میرے والد مولانا محمد ایوب دیوبندی پاکستانی? تلمیذ رشید مولانا حسین احمد مدنی ? کے شاگرد ہیں۔
1493 مناظر