• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36717

    عنوان: ایک شخص کو خواب میں دیکھا جس کے بارے میں مجھے ایک شخص نے کہا کہ یہ حضرت عیسیٰ ہیں

    سوال: ایک شخص کو خواب میں دیکھا جس کے بارے میں مجھے ایک شخص نے کہا کہ یہ حضرت عیسیٰ ہیں اور خدا کے بیٹے ہیں وہ شخص سفید داڑھی میں تھا۔ جیسے ہی میں نے سنا کہ اس کے بارے میں خدا کا بیٹا ہونے کا دعوی کیا گیا ہے تو میں نے فوراً کہا کہ عیسیٰ تو صرف اللہ کے بندے اور پیغمبر ہیں اس لئے یہ شخص جھوٹا ہے۔ میری یہ بات سن کے حضرت عیسیٰ ہونے کے دعویدار شخص کے چہرے کا رنگ بدلنے لگا اور چہرہ مکروہ سا دکھنے لگا- میری آنکھ کھل گئی۔ جس سے مجھے لگا یہ تو شیطان تھا جو مجھے خواب میں میری توحید پر حملہ اور شرک کی طرف مائل کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ میں بیرون ملک زیر تعلیم ہوں ان دنوں میں نماز نہیں پڑھ رہا تھا۔ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 36717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 324=127-3/1433 خواب میں جو شخص آپ کے سفید داڑھی میں نظر آیا اور جو اپنے آپ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کہہ رہا تھا وہ واقعی شیطان تھا، وہ آپ کے عقائد کو خراب کرنا چاہتا تھا، آپ لاحول کی کثرت کریں اور سوتے وقت آیة الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند