• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608340

    عنوان:

    کیا کپڑوں کا بھی شخصیت پر اثر پڑتا ہے

    سوال:

    سر میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ کپڑے بھی ہر کسی کے شخصیت سے میچ نہیں کرتے مقصد کہ ہر رنگ ہر انسان کو نہیں لگتا اس لیے کپڑے کا کلر و قسم بھی معلوم کرکے پہننی چاہیے وگرنہ اس کی وجہ سے بھی بیماری، مشکلات، پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔ نام کا بھی شخصیت پے اثر ہوتا ہے ۔ سر مجھے ان چیزوں کی حقیقت کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 608340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:381-183/TB-Mulhaqa=5/1443

       زعفرانی کے علاوہ کسی بھی رنگ کا کپڑا آدمی پہن سکتا ہے ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف رنگوں کے کپڑے پہننا ثابت ہے ؛ البتہ احادیث میں یہ مضمون بھی آیا ہے کہ بسا اوقات لوگوں کی نظر بد لگ جاتی ہے نتیجتاًآدمی بیمار پڑجاتا ہے ، اور اس میں اچھے کپڑوں کا بھی دخل ہوسکتا ہے ، مثلا کوئی بہت خوب صورت کپڑا پہن لے ، اس پر کوئی شخص تعریفی کلمات کہہ دے تو کبھی اس کا اثر نظر بد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے ؛ اسی لیے احادیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے موقع پر ماشاء اللہ وغیرہ کے الفاظ کہنے کی تاکید فرمائی۔(ب) نام میں اچھے اور با معنی نام کی ترغیب آئی ہے ، ان کا بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔

    ویستحب الأبیض وکذا الأسود لأنہ شعار بنی العباس ودخل - علیہ الصلاة والسلام - مکة وعلی رأسہ عمامة سودائإلخ(الدرالمختار مع رد المحتار:9/505، کتاب الحظر والإباحة، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)(وندب لبس السواد وإرسال ذنب العمامة بین کتفیہ إلی وسط الظہر)...(ویکرہ) أی للرجال کما مر فی باب الکراہیة (لبس المعصفر والمزعفر) لقول ابن عمر - رضی اللہ عنہما - نہانا رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - عن لبس المعصفر وقال إیاکم والأحمر فإنہ زی الشیطان(الدر المختارمع رد المحتار:10/ 486، مسائی شتی ، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند