• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165054

    عنوان: خواب دیکھا تھا کہ ایک بزرگ کی قبر تھی ...

    سوال: (۱) میں نے کچھ دن پہلے خواب دیکھا تھا کہ ایک بزرگ کی قبر تھی (غالباً حضرت بہاؤالدین ذکریا رحمتہ اللہ علیہ کی قبر تھی، مجھے یقین نہیں ہے)، وہ قبر سے زندہ ہوکر نکلے اور وہاں لوگوں کی بھیڑ ہونے لگی، پھر ایک کمرہ تھا جس میں انہوں نے مجھے بتایا کہ کیسے وضو کیا جاتاہے جب کہ نل پانی نکل رہاتھا، باہر لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ تھی اور وہ لوگ چیخ چلا رہے تھے ، اس کے بعد وہ بزرگ میرے گھر کناڈا آئے اور دوسرے کمرے میں تھے اور میرا نام پکار کررہے تھے۔ (۲) میں یہ خواب اکثر مرتبہ دیکھتا ہوں کہ میں مدینہ شریف میں ہوں اور میں روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جاتاہوں، لیکن جب میں وہاں پہنچتا ہوں تو روضہ وہاں نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 165054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 107-63/B=2/1440

    پہلے خواب میں آپ کے لئے یہ اشارہ ہے کہ آپ دین کے ضروری احکام و مسائل کو سیکھئے۔

    (۲) اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی اہم سنت کو ترک کر رہے ہیں۔ اسے عمل میں لانے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند