• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10583

    عنوان:

    میری بیوی نے خواب دیکھا کہ میرا پورا جسم کالا ہے جب کہ میرا رنگ حقیقت میں صاف ہے۔ (۲)میری بڑی بہن میری چھوٹی بہن کی ہمیشہ شادی ہوتے دیکھتی ہے جب کہ وہ شادی شدہ ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    میری بیوی نے خواب دیکھا کہ میرا پورا جسم کالا ہے جب کہ میرا رنگ حقیقت میں صاف ہے۔ (۲)میری بڑی بہن میری چھوٹی بہن کی ہمیشہ شادی ہوتے دیکھتی ہے جب کہ وہ شادی شدہ ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 10583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 314=274/د

     

    (۱) پہلا خواب جو آپ کی بیوی نے دیکھا یہ پراگندہ خیالات کے قبیل سے ہے اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    (۲) دوسرا خواب اچھا ہے چھوٹی بہن کو ان شاء اللہ دنیا میں عزت وخوشی حاصل ہوگی۔ نیز اعمال صالحہ کی پابندی نمازوں کا اہتمام کرنے کی تاکید ہے جس کے نتیجہ میں ان شاء اللہ آخرت کی دائمی عزت وخوشی حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند