• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173602

    عنوان: ایک شبہ کا حل

    سوال: سوال: فتاویٰ دارالعلوم جلد نہم صفحہ 173 مطبوعہ دارالاشاعت کراچی میں ایک سوال کا جواب دیا یہ سوال مع جواب مندرجہ ذیل ہے ۔ سوال:ایک شخص عمر 35 سالہ نے اپنی زوجہ کو بحالت غصہ یہ کہا کہ "جامیں نے تجھ کو دی"یہ فقرہ ایک مرتبہ ادا کیا گیا ،یہ طلاق صحیح ہوئی یا نہیں۔ جواب:اس صورت میں دو طلاق بائنہ اس کی زوجہ پر واقع ہوئی، اب رجعت نہیں ہو سکتی دوبارہ نکاح کر سکتا ہے بشرط یہ کہ تین دفعہ یہ لفظ نہ کہا گیا ہو۔ اس میں یہ شبہ ہے کہ دو طلاق بائن کیسے واقع ہو گئی ہیں ؟ اور یہ فقرہ ایک مرتبہ ادا کیا گیا ہے ۔ برائے مہربانی اسے حل فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 78-47/SN=02/1441

    فتاوی دارالعلوم کی نویں جلد، ص: ۱۷۳، ط: دارالاشاعت، کراچی، میں بندے کو یہ مسئلہ نہیں ملا؛ بلکہ آس پاس کے صفحات پر نظر دوڑانے سے بھی یہ مسئلہ نہیں ملا، آپ پورے صفحے کا عکس ارسال کریں توغور کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند