• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5975

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان پر ایک طرف اللہ کا نام ہے اور دوسری طرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے۔ اور دوسرے خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک پہاڑ ہے جس کے دامن کے ساتھ صاف و شفاف پانی ہے، اس کے ساتھ ایک گہری کھائی ہے وہاں سے ایک ٹرک جو مکمل طور پر لوڈ ہوتا ہے، میں اس کو گزرنے سے منع کرتا ہوں مگر وہ گزر جاتا ہے۔ میں اس دوران سبحان اللہ کہہ دیتا ہوں ۔اس دوران کوئی مجھے کہتا ہے کہ یہ خواجہ چشتی کی برکت کی وجہ سے یہاں سے گزر گیا۔ آپ سے گزارش ہے کہ خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1166=1516/ ھ

    آپ کے دونوں خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہیں۔ پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ پاک تک پہنچنے کے تمام راستے اب مسدود ہیں صرف ایک راستہ کھلا ہوا ہے یعنی حضرت رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اتباع کل امور میں اخلاص کے ساتھ کی جائے۔ اوردوسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ تعالی رحمة واسعة کی روشن ہدایات کی اب بھی بہت کرامت و فیوض جاری ہیں کہ بہت سے مسلمان اخلاص سے ان ہدایات پر عمل پیرا ہیں اور ان کی برکت سے بہت سے فتنوں سے تحفظ ہوتاہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند