• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601480

    عنوان: میں نے خواب میں مسجد نبوی دیکھی، پھر دیکھاکہ اچانک آسمان سے دیواریں گرنے لگیں ...

    سوال:

    میں نے خواب میں مسجد نبوی دیکھی، پھر دیکھاکہ اچانک آسمان سے دیواریں گرنے لگیں جو مسجد نبوی کے داخل ہونے کے راستے میں ہمارے درمیان رکاوٹ بن گئیں، خواب میں ہی دیکھا کہ وہ دیواریں یہودیوں اور ہر مسلمان کی طرف تھیں، میں مدد مدد کے لیے آواز دے رہا تھا، میں واپس اپنی قیام گاہ میں آیا ، خاص کام کے لیے اپنی ٹیم اکٹھا کی ،پھر واپس مسجد نبوی آیا ، ہم ان یہودیوں سے لڑے اور مسجد کو تمام دشمنوں سے پاک کیا ، وہاں موجود ہر مسلمان میرا شکریہ ادار کررہا تھا۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 601480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 400-295/B=04/1442

     آپ کے خواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں پر مصیبت آنے کے وقت اللہ تعالی آپ سے کوئی نیک کام لے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند