• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146059

    عنوان: خواب میں دیكھا كہ دادی بلارہی ہیں؟

    سوال: میں نے شب برات کی رات خواب میں مرحوم والد دادی اور نانا کو دیکھا یہ خواب مجھے پوری جزئیات کے ساتھ یاد نہیں ہے لیکن میں جہاں تک یاد کر پا رہی ہوں میری دادی مجھے اشارے سے بلا رہی ہیں ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی تھی میں خواب سے ڈری نہیں تھی لیکن پتہ نہیں کیوں میری نیند ٹوٹ گئی وقت دیکھا تو پونے تین یا تین بجے کا وقت تھا میں دوبارہ سو گئی جب روزہ کے لیے سحری کے وقت اٹھی تب بھی خواب مجھے مکمل یاد تھا عموما مجھے خواب نظر نہیں آتے اور آ بھی جائیں تو یاد نہیں رہتے ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر سمجھنے میں مدد کریں ۔

    جواب نمبر: 146059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 153-110/H=2/1438

     

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے مرحومین کو دیکھنا اعمالِ صالحہ کی طرف رغبت اور گناہوں سے اجتناب کی توفیق ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے دادی مرحومہ کی طرف سے بھی تنبیہ ہے کہ دنیاوی خواہشات کو ترک کرکے دین میں رسوخ پختگی اور آخرت کی طرف توجہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند