• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 16797

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا ہے جسکی تعبیر کے لیئے آپ سے رجوع کر رہا ہوں خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت علاقہ ہے اور چھوٹا سا تالاب جسکے ایک کنارے پر میں ،میری بیوی اور میری بڑی خالہ زاد بہن کھڑے ہیں اور سامنے کی طرف دوسرے کنارے پر ایک پہاڑ ہے دیوار کی مانند جسکی چوٹی دکھائی نہیں دے رہی اور وہ سبزے سے ڈھکا ہوا ہے اس تالا ب کا پانی زیادہ گہرا نہیں ہے اور بہت شفاف ہے اسی تالا ب کے ایک طرف ایک تخت ہے جس پر میری والدہ اور ممانی بیٹھی ہیں تالاب کے شفاف پانی میں تہہ میں موجود پتھر اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں میری بیوی یا خالہ زاد بہن مجھ سے کہتی ہیں کہ اس تالاب میں سب چھوٹی مچھلیاں ہیں اس وقت اس پہاڑ والی طرف سے ایک ڈور تالا ب میں گرتی ہے ڈور پھینکنے والا نہیں دکھتا اس ڈور کے گرتے ہی میں اس جگہ دیکھتا ہوں تو بہت خوبصورت رنگیں مچھلیاں جو بڑی بڑی ہیں دکھائی دیتی ہیں تو میں کہتا ہوں دیکھو یہاں بڑی مچھلیاں بھی ہیں جونہی میری والدہ کی نظر ان بڑی مچھلیوں پر پڑتی ہے تو وہ بے اختیار کہتی ہیں ،اﷲہمیں حج پر لے کر جائے ......

    سوال:

    میں نے ایک خواب دیکھا ہے جسکی تعبیر کے لیئے آپ سے رجوع کر رہا ہوں خواب میں میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت علاقہ ہے اور چھوٹا سا تالاب جسکے ایک کنارے پر میں ،میری بیوی اور میری بڑی خالہ زاد بہن کھڑے ہیں اور سامنے کی طرف دوسرے کنارے پر ایک پہاڑ ہے دیوار کی مانند جسکی چوٹی دکھائی نہیں دے رہی اور وہ سبزے سے ڈھکا ہوا ہے اس تالا ب کا پانی زیادہ گہرا نہیں ہے اور بہت شفاف ہے اسی تالا ب کے ایک طرف ایک تخت ہے جس پر میری والدہ اور ممانی بیٹھی ہیں تالاب کے شفاف پانی میں تہہ میں موجود پتھر اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں میری بیوی یا خالہ زاد بہن مجھ سے کہتی ہیں کہ اس تالاب میں سب چھوٹی مچھلیاں ہیں اس وقت اس پہاڑ والی طرف سے ایک ڈور تالا ب میں گرتی ہے ڈور پھینکنے والا نہیں دکھتا اس ڈور کے گرتے ہی میں اس جگہ دیکھتا ہوں تو بہت خوبصورت رنگیں مچھلیاں جو بڑی بڑی ہیں دکھائی دیتی ہیں تو میں کہتا ہوں دیکھو یہاں بڑی مچھلیاں بھی ہیں جونہی میری والدہ کی نظر ان بڑی مچھلیوں پر پڑتی ہے تو وہ بے اختیار کہتی ہیں ،اﷲہمیں حج پر لے کر جائے ۔اسی دوران ایک چوپایا جانور جو کہ ریچھ سے متشابہ ہے اس تالاب میں گھستا ہے اور ایک بڑی مچھلی پکڑ کر باہر آ جاتا ہے اسی دوران میری نظر اپنے قدموں میں پانی میں پڑتی ہے تو وہاں دو رنگیں انتہائی خوبصورت مچھلیاں جنکی پر ریشم کی جھالر جیسے لمبے ہوتے ہیں دکھائی دیتی ہیں میں ان دونوں مچھلیوں کو ہاتھ سے پکڑ کر نکال لیتا ہوں اور قریب پڑے پتھروں پر رکھ دیتا ہوں چند لمحوں بعد میں اپنی نکالی ہوئی مچھلیوں کی طرف نظر ڈالتا ہوں تو ان مچھلیوں سے زرا فاصلے پر وہ جانور جو تالاب سے مچھلی نکال کر لایا تھا بیٹھا اس مچھلی کو کھا رہا ہوتا ہے ،میں اس خوف سے کہ کہیں وہ میری مچھلیاں بھی کھا نہ لے میں اپنی نکالی مچھلیاں اٹھا کر اپنے اور اپنی بیوی کے درمیاں رکھ لیتا ہوں اسی وقت تالاب میں موجود ڈور میں ایک مچھلی پھنستی ہے اور دوڑ کھینچی جانے لگتی ہے ۔پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

    جواب نمبر: 16797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1774=1389-11/1430

     

    ان شاء اللہ آپ کو کچھ مالِ عمدہ حاصل ہوگا، آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ اپنی والدہ کے لیے حج کا انتظام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند