• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163619

    عنوان: انتقال کے بعد خوش اور پریشانی میں دیکھنا

    سوال: (۱) میرے سسر کا انتقال ۲۳/ مئی ۲۰۱۸ء مطابق ۷/ رمضان ۱۴۳۹ھ کو ہوا ، میں نے ایک خواب دیکھا ان کا ۲۹/ مئی کو، اس خواب میں میں نے دیکھا کہ میں نے انہیں فون کیا وہ بہت خوش تھے اور سب سے کہہ رہے تھے میری بیوی کا نام لے کرکہ اس کے دولہا کا فون آیا ہے۔ انتقال سے پہلے ان کی آواز کافی خراب تھی لیکن خواب میں ان کی آواز بہت اچھی تھی بالکل صاف۔ (۲) دوسرا خواب میں نے کچھ دنوں پہلے دیکھا اس میں وہ زمین پر بیٹھے تھے بہت پریشان لگ رہے تھے، میں سامنے پلنگ پر لیٹا تھا، انہیں کھانسی آرہی تھی اور منہ سے بلغم آیا جو انہوں نے اپنے ہاتھ میں چھپا لیا، مجھے بلایا شاید پانی مانگا تھا، اور وہ بلغم مجھے چھپا کر دکھایا انہوں نے۔ یہ عید کے دوسرے یا تیسرے دن کا خواب ہے۔ (۳) اور اسی دن ان کی نواسی جو چھوٹی ہے ۱۰/ سال کی ہے تقریباً، اس نے خواب دیکھا کہ وہ اس سے کہہ رہے ہیں کہ میں اب جا رہا ہوں۔ براہ کرم، جلد از جلد جواب دے کر عنایت فرمائیں اور تینوں کی الگ الگ تعبیر بتائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 163619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1310-1161/H=11/1439

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے۔

    (۱) کی تعبیر یہ ہے کہ مرحوم کے ایمان و اعمالِ صالحہ سے برزخ میں مرحوم کو راحت نصیب ہے۔

    (۲) خواب کی تعبیر یہ ہے کہ زندہ اعزہ و متعلقین کی طرف سے ایصال ثواب کی کمی ہے۔

    (۳) کی تعبیر یہ ہے کہ بچوں کو دیندار بنانے کی فکر گھر کے بڑوں کو ہرحال میں رکھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند