• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37575

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری استاد نی مجھے قرآن دیا ان کے سامنے پڑھنے کے لئے۔ جب میں نے اس میں دیکھا تو وہ قرآن کی آیت نہیں تھے بلکے کچھ برے الفاظ تھے۔ براہ کرم، تعیبر بتائیں۔

    جواب نمبر: 37575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 615-369/H=4/1433 آپ کے اندر زبان کی حفاظت میں کوتاہی اور فیشن کی طرف میلان ہے، یہ خواب کی تعبیر ہے، اپنی اصلاح کی طرف توجہ رکھئے، خواب میں اس پر نصیحت ہے، آپ بہشتی زیور، فضائل اعمال، فضائل صدقات، تعلیم الاسلام ان چاروں کتابوں کو مطالعہ میں رکھیں، سننے سنانے کا اہتمام کریں، نماز وتلاوت نیز درود شریف کی پابندی کو لازم پکڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند