• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160780

    عنوان: تراویح پڑھانے كا معاوضہ لینا

    سوال: ہمارے یہاں ایک امام صاحب ہیں، ان کا سوال یہ ہے کہ تراویح پڑھانے کے بدلے میں معاوضہ لینا کیسا ہے؟ اگر امام صاحب مانگتے نہیں اور لوگ خود سے کچھ دینا چاہیں تو لینے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 160780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:948-785/sd=8/1439

    تراویح میں ختم قرآن کے عوض اجرت لینا خواہ کسی نام سے لی جائے ناجائز ہے ، اگرباضابطہ اجرت کا معاملہ نہ کیا جائے ، تب بھی المعروف کالمشروط کی بناء پر ناجائز ہے ،لہذا اگر لوگ امام صاحب کے مانگے بغیر لوگ خود سے دیں، تب بھی لینا جائز نہیں ہے ۔ تفصیل کے لیے رسالہ معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت ملاحظہ فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند