• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42006

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میری والدہ نے خواب دیکھا کہ دودھ والے سے دودھ لیا تو دودھ کی دیگچی منہ تک بھری ہوئی ہے اور جب اسے چھانتنے ہیں تو اس میں سی ۱ ٹکڑا دارچینی کا اور ۲ چوٹی چوٹی خوبصورت سی گاجریں نکلتی ہیں امی کہتی ہیں کہ یہ دودھ میں کس نے ڈال دیا ، یہ دودھ استعمال سے پہلے کسی کو دکھانا چاہئے ۔ حضرت اس کی تعبیر بتلا دیجیے۔

    جواب نمبر: 42006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1049-1036/N=11/1433 آپ کی والدہ کے خواب میں علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ کے اس قول کی طرف اشارہ ہے جسے امام مسلم رحمہ اللہ نے مقدمہ مسلم (ص:۱۱) میں روایت کیا ہے، وہ یہ ہے: ”إن ہذا العلم دین فانظروا عمن تأخذون دینکم“، اور اس کا حاصل یہ ہے کہ دین کی باتیں ہرکس وناکس سے نہیں سیکھنی اور دریافت کرنی چاہیے کیونکہ بعض لوگ دین میں اپنی طرف سے بھی کچھ غلط باتیں شامل کردیتے ہیں اس لیے صرف معتبر اور مستند علمائے حق سے دین کی باتیں سیکھنی اور دریافت کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند