• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158208

    عنوان: مرچوں كے ذریعے نظر اتارنا؟

    سوال: نظر بد اتارنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے جب یہ معلومنہ ہو کہ کس کی نظر لگی ہے ؟ مرچیں وار کر نظر اتارنے میں کیا حقیقت ہے ؟

    جواب نمبر: 158208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:535-406/SN=5/1439

    (۱) أعوذ بِکَلِمَاتِ اللَّہِ التَّامَّاتِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّةٍ ، جس پر نظر لگی ہو یہ دعا لکھ کر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے، نیز معوذتین تین تین مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کردیا جائے، ان شاء اللہ نظر بد کا اثر جاتا رہے گا۔

    (۲) نظر بد اتارنے کے بعض علاج بھی ہیں بعض کا ذکر احادیث میں بھی آیا ہے، یہ بھی ایک علاج معلوم ہوتا ہے، اگر تجربہ سے اس کا مفید ہونا ثابت ہو تو دیگر دوا علاج کی طرح اس کو بھی آزمایا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند