• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171961

    عنوان: خواب میں كسی كو اپنا پخانہ چہرے پر لگاتے دیكھنا؟

    سوال: اگر ہم اپنے دشمن کو خواب میں دیکھیں کہ وہ خود اپنا پاخانہ اپنے چہرے اور سر پر لگا رہے ہوں تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 171961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1243-1020/H=11/1440

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جو لوگ ظلم کرتے ہیں دوسروں کی حق تلفی کرتے ہیں غیبت کرتے اور بہتان باندھتے ہیں فضول اور لایعنی امور میں مشغول رہتے ہیں ایسے لوگ دنیا و آخرت میں اپنی ہی عزت و آبرو کو پامال کرتے ہیں اپنا ہی نقصان کرتے ہیں، اللہ پاک خواب دیکھنے والے اور خواب میں دکھلائی دینے والے اور تمام مسلمانوں کو ان گناہوں سے پاک صاف فرمائے اور ہر شخص کو اپنی اپنی فکر آخرت کی توفیق بخشے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند