• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59935

    عنوان: مجھے بہت عجیب خواب آیتے ہیں کبھی تاہے جیسے کسی نا محرم کی شرم گاہ دیکھ رہا ہوں، اوپر کا حصہ کبھی آتا ہے کسی نا محرم کے ساتھ فحش حرکتیں کر رہا ہوں، میں ہمیشہ جسم دیکھتا ہوں شکل نہیں دیکھتا. لگتا وہ کوئی عورت کا ہی جسم ہے باقی مجھے یاد نہی ماہیت. جب آنکھ کھلتی ہے تو ذھن میں ایسا خیال آیتا ہے کہ زبان کانپتی ہے بتاتے ہوئَے اور دماغ پناھ مانگتا ہے سوچتے ہوئے ۔ مجھے یہ خیال آتا ہے جیسے جس جسم کو خواب میں دیکھتا ہوں وہ نعوزو باللہ اللہ کا جسم ہے یا وجود ہے اللہ معاف کرے ۔حضرت کیا شیطان ایسے خیالات بھی ڈالتا ہے ؟ یہ سب شیطانی خواب ہے نا؟

    سوال: مجھے بہت عجیب خواب آیتے ہیں کبھی تاہے جیسے کسی نا محرم کی شرم گاہ دیکھ رہا ہوں، اوپر کا حصہ کبھی آتا ہے کسی نا محرم کے ساتھ فحش حرکتیں کر رہا ہوں، میں ہمیشہ جسم دیکھتا ہوں شکل نہیں دیکھتا. لگتا وہ کوئی عورت کا ہی جسم ہے باقی مجھے یاد نہی ماہیت. جب آنکھ کھلتی ہے تو ذھن میں ایسا خیال آیتا ہے کہ زبان کانپتی ہے بتاتے ہوئَے اور دماغ پناھ مانگتا ہے سوچتے ہوئے ۔ مجھے یہ خیال آتا ہے جیسے جس جسم کو خواب میں دیکھتا ہوں وہ نعوزو باللہ اللہ کا جسم ہے یا وجود ہے اللہ معاف کرے ۔حضرت کیا شیطان ایسے خیالات بھی ڈالتا ہے ؟ یہ سب شیطانی خواب ہے نا؟

    جواب نمبر: 59935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 735-732/N=8/1436-U جی ہاں! یہ شیطانی خواب ہے، اور آپ جب اس طرح کا کوئی خواب دیکھا کریں تو آنکھ کھلنے پر تین بار بائیں جانب تھتکار دیں، شیطان مردود سے تین مرتبہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں اوراگر رات باقی ہو تو کروٹ بدل کر سوجائیں، اور بیداری کی حالت میں آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں جو ناقابل ذکر گندے خیالات آتے ہیں وہ بھی شیطانی ہیں، آپ ایسے موقعہ پر بھی شیطان سے اللہ کی پناہ مانگ کر یہ پڑھ لیا کریں، آمنتُ باللہ ورُسُلِہ اور اگر چاہیں تو دونوں کو عربی میں اس طرح کہہ لیں: أعوذ باللہ من الشیطان، آمنتُ باللہِ ورُسُلہ، اور ایسے خیالات سے فوراً ذہن ہٹالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند