• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10206

    عنوان:

    میں نے پچھلے مہینہ ایک خواب کئی مرتبہ دیکھا کہ میری بیوی میرے ایک غیر مسلم ملنے والے سے جسمانی تعلق قائم کررہی ہے۔ ایک دو مرتبہ ایک ہی رات میں میں نے دو بار اسی طرح کا خواب دیکھا۔ حالانکہ وہ آدمی اس ملک میں بھی نہیں رہتا کسی اور ملک میں رہتا ہے اوراس سے بات بھی ایک سال میں دو چار مرتبہ ہی ہوتی ہے اور میری بیوی اس سے بات بھی نہیں کرتی، میں ہی کرتا ہوں۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 31=31/ د

    بلاوجہ وسوسہ اور شبہ میں نہ پڑیں، ان شاء اللہ خدا کو منظور ہوا تو کچھ دنیوی فوائد ومنافع آپ کو حاصل ہوں گے، احکام شریعت کی پابندی کا خاص اہتمام کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند