• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36786

    عنوان: خواب

    سوال: (۱) میں نے خواب دیکھا کہ ٹرین کی پٹری کراس کرتاہوں اور پھر میں نے ایک بڑے جھڑنے میں غسل کیا اور جھڑنے سے باہر آیا تو میرے سر کے بال اور جسم بھیگے ہوئے تھے۔ میں نے اپہلی مرتبہ اپنے جسم میں پانی کے قطرے کو دیکھا تھا اور اچانک میں نے کعبہ کو دیکھا جو پرانا کپڑا(کسوة) سے ڈھکاہوا تھا اور یہ پھٹا ہوا تھا جسے کوئی قدیم غلاف زمین صحابہ کا )، یہ کپڑا ہرے رنگ کا تھا، اچانک میری بیوی میرے پاس آئی اور ہم نے دعاکی۔ ایک خاص بات یہ تھی کہ کعبہ کی اونچائی حقیقی کعبہ کے مقاملہ میں بہت کم تھی۔ میں نے یہ خواب تہجد کے وقت دیکھا تھا۔ (۲) میں احرام کی حالت میں مدینہ میقات سے عمرہ کررہا تھا، میں بس میں بیٹھا ہوا تھا، مجھے نیند آئی اور میں نے وہی کعبہ دیکھا جو پہلے خواب میں بیان کیا یعنی حقیقی کعبہ کے مقابلہ اس کی اونچائی بہت کم تھی۔ اس مرتبہ کسوة بہت اچھا بہت تھا اور اس سے پھولوں کی خوشبوآئی، ڈکن حیدر آباد کے کچھ اکابرین نظر آئے ، میں نے ان سے اپنے لیے دعا کی درخواست کی ، مگر انہوں نے میری درخواست کو نظر انداز کردیا۔ پھر میں نے سوچا کہ مجھے دعا کرنی ہے اور عربی میں دعا کی اور ظہر کی نماز کے لیے آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 46-47/N=4/1433 (۱) و (۲) آپ کے خواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے گناہوں سے سچی پکی توبہ کرکے غسل طہارت کیا ہے جس کے اثرات بعد میں برقرار رہے، اگر آپ اس سچی پکی توبہ پر برقرار رہیں گے اور بزرگوں اور اللہ والوں سے وابستہ رہیں گے، ان کی ظاہری بے توجہی کی وجہ سے ان سے بدظن اور دل برداشتہ نہیں ہوں گے تو آپ کو اللہ رب العزت کی طرف سے دینی اور دنیوی دونوں طرح رفعت وبلندی اور نصرت وفتح مندی حاصل ہوگی۔ اور کعبہ کی بلندی حقیقی کعبہ سے کم ہونے کے مطلب یہ ہے کہ مسلم حکمرانوں میں قرب قیامت کی وجہ سے دینی نقص اور بڑھ جائے گا، لیکن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے عام باشندگان کی حالت بہتر سے بہتر ہوتے جائیں گے، وہاں نیک لوگوں کی کثرت ہوگی جس سے ان مقدس مقامات کی خیر وبرکتیں اور بڑھ جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند