• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145711

    عنوان: میں نے مولانا یوسف رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا

    سوال: میں نے مولانا یوسف رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا ، میں آپ صاف طورپر نہیں دیکھ سکا، میں آپ کے پاس بیٹھ گیا ، آپ نے کہا کہ اچھا مرتبہ پانے کے لیے اپنے نفس کو کنٹرول کرو، میں نے خواب میں مولانا ذکریا رحمتہ اللہ علیہ کو بھی دیکھا ۔ آپ میرے علاقے کے عالم سے ایک حدیث کے بارے میں شبہ کا ازالہ فرمارہے تھے۔

    جواب نمبر: 145711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 173-130/H=2/1438

    دونوں خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہیں آپ کوجماعتِ تبلیغ نیز حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کے علوم سے فائدہ کثیرہ پہنچے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ (الف) فضائل اعمال (ب) فضائل صدقات (ج) منتخب احادیث (د) حیاة الصحابة (ھ) الاعتدال فی مراتب الرجال المعروف بہ اسلامی سیاست (اُردو) (و) بہشتی زیور (ز) تعلیم الاسلام کو دیکھنے مطالعہ کرنے، سننے سنانے نیز پڑھنے پڑھانے کا خاص اہتمام کریں اور جماعتِ تبلیغ میں بمشورہ مقامی ذمہ داران وقت لگانے کی سعی کریں اور ہر کام میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں خلافِ سنت کاموں سے اور گناہوں سے اجتناب میں کوشش کرتے رہیں تو بہت جلد ترقیات حاصل ہوں گی ان شاء اللہ تعالیٰ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند