• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35005

    عنوان: حال ہی میں میں نے خواب دیکھا کہ میں مکہ میں ہوں اور دو کعبے ہیں ، ایک اصلی اور ایک نقلی۔ میں پہلے نقلی کعبہ کا طواف کررہا ہوں پھر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ نقلی ہے اور دوسرا کعبہ بھی ہے۔ میں اصلی کعبہ میں جانے کی کوشش کرتاہوں مگر پتا چلتا ہے کہ وہاں تک جانا بہت مشکل ہے اس کے باوجود میں اصلی کعبہ تک پہنچنے کی کوشش کرتاہوں اور پھر میری نیند کھل جاتی ہے۔ میں جدہ میں رہتاہوں ۔ الحمد للہ ، میں نے بہت سے طواف اور عمرے کئے ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیربتائیں۔

    سوال: حال ہی میں میں نے خواب دیکھا کہ میں مکہ میں ہوں اور دو کعبے ہیں ، ایک اصلی اور ایک نقلی۔ میں پہلے نقلی کعبہ کا طواف کررہا ہوں پھر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ نقلی ہے اور دوسرا کعبہ بھی ہے۔ میں اصلی کعبہ میں جانے کی کوشش کرتاہوں مگر پتا چلتا ہے کہ وہاں تک جانا بہت مشکل ہے اس کے باوجود میں اصلی کعبہ تک پہنچنے کی کوشش کرتاہوں اور پھر میری نیند کھل جاتی ہے۔ میں جدہ میں رہتاہوں ۔ الحمد للہ ، میں نے بہت سے طواف اور عمرے کئے ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیربتائیں۔

    جواب نمبر: 35005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2174=1256-11/1432 اعمالِ صالحہ میں اخلاص کی کمی ہے اور دنیا کی زیب وزینت پر زیادہ نظر ہے، یہ تعبیر ہے۔ اس سلسلہ میں اپنا محاسبہ کرکے اصلاح کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند