• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151703

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑے عالم جو ایک ....

    سوال: عرض کرنا ہے کہ آج سے قریباً ۲ سال پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا در اصل میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑے عالم جو ایک دار العلوم میں پڑھاتے ہیں ،انہوں نے مجھ کو اپنے قریب بلایا پھر مجھ سے انہوں نے دریافت کیا، کیا تم پڑھو گے ؟ تو میں نے جواب میں ہا ں کہا،اس کے بعد انہوں نے مجھ کو ایک گلاس کے اندر اورنج کا جوس دیا اور کہا اس کو پی لو۔ اور دوسری بات کے جس دار العلوم میں وہ پڑھاتے ہیں میں بھی اسی دار العلوم میں پڑھتا ہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 151703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 803-630/D=8/1438

    خواب مبارک ہے ان شاء اللہ ان عالم صاحب سے آپ کو علمی فیض حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند