• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150385

    عنوان: لڑکے اور لڑكیوں كا اسٹیج پر آكر تعارف كرانا؟

    سوال: ہمارے یہاں کچھ مسلم سوسائٹی والوں نے تعارفی جلسہ کرایا جس میں غیر شادی شدہ لڑکے اور لڑکیاں اسٹیج پر آکر سب کے سامنے اپنا تعارف کراتی ہیں ، کیا ایسا کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 150385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 756-774/N=7/1438

    بالغ اور سیانی لڑکیوں کا اسٹیج پر آنا اور عام لوگوں کے سامنے اپنا تعارف کرانا درست نہیں، یہ فتنہ کی چیز ہے۔ اور اگر بالغ وسیانی لڑکیاں چہرہ کھول کر بے پردہ اسٹیج پر آتی ہیں تو یہ بالکل ناجائز ہے ، اسلام میں اس طرح کے جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں ہے ، مسلمانوں کو اس طرح کے جلسے جلوس کا نہ انعقاد کرنا چاہیے اور نہ ہی ان میں شرکت کرنی چاہیے؛ بلکہ مکمل ان سے دور رہنا چاہیے۔

    قال اللّٰہ تعالیٰ: ﴿یُدْنِیْنَ عَلَیْہِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِہِنَّ﴾(سورة الأحزاب، رقم الآیة: ۵۹)، قال أبو بکر: في ہذہ الآیة دلالة علی أن المرأة الشابة مأمورة بسترة وجہھا عن الأجنبیین (أحکام القرآن للجصاص ۳:۳۷۲)، وقال اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ: ﴿وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّةِ الْاُوْلٰی﴾(سورة الأحزاب، رقم الآیة: ۳۳)، قال علي بن أبي طلحة عن ابن عباس  رضی اللہ عنہ : أمر اللّٰہ نساء الموٴمنین إذا أخرجن من بیوتہن في حاجة أن یغطین وجوہہن من فوق رؤوسہن بالجلابیب، ویبدین عینًا واحدة (تفسیر ابن کثیر، ص ۱۰۸۳)، عن ابن مسعودرضی اللہ عنہ  عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: المرأة عورة فإذا خرجت استشرفہا الشیطان رواہ الترمذي (مشکاة المصابیح، کتاب النکاح،باب النظر إلی المخطوبة، الفصل الثاني،ص: ۲۶۹ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، قولہ ”استشرفہا الشیطان“ أي زینہا في نظر الرجال والمعنی: أن المرأة یستقبح بروزہا وظہورہا فإذا خرجت أمعن النظر إلیہا لیغویہا بغیرہا، ویغوي غیرہا، بہا لیوقعہا، أو أحدہما في الفتنة (تحفة الأحوذي ۴/۲۸۳المکتبة الأشرفیة دیوبند)، قال الإمام الشاہ ولي اللّٰہ  رحمہ اللہ : اعلم أنہ لما کان الرجال یہیّجہم النظر إلی النساء علی عشقہن والتوجہ بہن، ویفعل بالنساء مثل ذٰلک، وکان کثیرًا ما یکون ذٰلک سببًا؛ لأن یبتغي قضاء الشہوة منہن علی غیر السنة الراشدة، کاتباع من ہي في عصمة غیرہ، أو بلا نکاح، أو غیر اعتبار کفاء ة، والذي شوہد من ہٰذا الباب یغني عما سطر في الدفاتر، اقتضت الحکمة أن یسد ہٰذا الباب(حجة اللّٰہ البالغة، ۲:۳۲۸، ط: مکتبة حجاز دیوبند)، وتمنع المرأة الشابة من کشف الوجہ بین الرجال؛ لا لأنہ عورة؛ بل لخوف الفتنة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ۲:۷۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، ولایأٴذن بالخروج إلی المجلس الذی یجتمع فیہ الرجال والنساء وفیہ المنکرات الخ فلا یحضر ولا یأذن لھا فإن فعل یتوب للہ تعالی (الفتاوی البزازیة علی ہامش الفتاویٰ الھندیة ۴:۱۵۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قال اللہ تعالی:إن الذین یحبون أن تشیع الفاحشة فی الذین آمنوا لھم عذاب ألیم فی الدنیا والآخرة،واللہ یعلم وأنتم لا تعلمون (سورة النور، رقم الآیة: ۱۹) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند