• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159189

    عنوان: قبر کی زیارت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! قبر کی زیارت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 159189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:614-542/N=7/1439

     گاہے گاہے قبرستان جاکر قبروں کی زیارت کرنا تاکہ موت کی یاد تازہ ہو ، فکر آخرت پیدا ہو اور دنیا کی رغبت کم ہو، مستحب ومستحسن ہے، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو قبروں کی زیارت کی ترغیب فرمائی ہے؛ کیوں کہ قبروں کی زیارت سے دنیا کی رغبت کم ہوتی ہے اور آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے؛ البتہ قبروں کی زیارت میں لوگ جو مختلف شرعی منکرات کا ارتکاب کرتے ہیں، ان سے پرہیز کرے۔

    عن ابن مسعودأن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: کنت نھیتکم عن زیارة القبور فزوروھافإنھا تزھد فی الدنیا وتذکر الآخرة، رواہ ابن ماجة (مشکاة المصابیح، کتاب الجنائز، باب زیارة القبور، الفصل الثالث، ص: ۱۵۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، قولہ: ”وبزیارة القبور“: أي: لا بأس بھا؛ بل تندب کما فی البحر عن المجتبی، فکان ینبغي التصریح بہ للأمر بھا فی الحدیث المذکور کما فی الإمداد (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، طلب في زیارة القبور، ۳: ۱۵۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند