• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158917

    عنوان: ابراہیم علیہ السلام کے والد کے بارے میں

    سوال: برائے مہربانی بتائے کہ (۱) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد مومن تھے یا کافر ؟ (۲) آپ کے والدین کا کیا نام تھا؟

    جواب نمبر: 158917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 600-516/D=6/1439

    حضرت ابراہیم علیہ الصلاة والسلام کے والد کافر تھے، اور کفر کی حالت میں ہی مرے، جیسا کہ قرآن کریم کی آیت وما کان استغفار إبراہیم․․․ الخ سے معلوم ہوتا ہے، پوری آیت کا ترجمہ یہ ہے: ابراہیم علیہ السلام کا اپنے والد کے لیے دعائے مغفرت کرنا صرف وعدے کے سبب تھا، جو انھوں نے ان سے کرلیا تھا، جب ان پر یہ بات ظاہر ہوگئی کہ وہ خدا کا دشمن ہے یعنی کافر ہوکر مرا، تواس سے محض بے تعلق ہوگئے (اور حیات میں دعائے مغفرت کا معنی ہدایت کی توفیق مانگنا ہے)۔ (بیان القرآن: ۲/ ۱۶۰، ط: دیوبند)

    (۲) ابراہیم علہ الصلاة والسلام کے والد کا نام آزر اور وادہ کا نام ”نونا بنت کرنبا“ ہے، اور بعض موٴرخین نے نونا کے بجائے انیونا اور بعض نے ”نوتا“ اور بعض نے بونا بھی لکھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند