• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2508

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ایسے بچے کو جو کچھ دن پہلے ہی پیدا ہوا ہوگا بغلوں میں ہاتھ ڈال کر اٹھاتا ہوں اور وہ میری طرف منہ کرکے کلمہٴ شہادت بڑھتا ہے اور پھر اس کو میں اپنی امی اور بہن جو میرے ساتھ بیٹھی ہیں ان کو دے دیتا ہوں۔ اس خواب کی تعبیر مہربانی سے بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1619/ ھ= 1259/ ھ

    اتباعِ سنت کی طرف تھوڑی سی توجہ رکھنے سے ان شاء اللہ نصرت خداوندی شامل حال ہوگی اور آپ کو نیز والدہ اور بہن کو ایمان و اعمال صالحہ میں پختگی کی دولت عطا ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند