• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607554

    عنوان:

    کیا ڈیجیٹل تصویر بھی تصویر کے حکم میں آتی ہے ؟

    سوال:

    سوال : کیا ڈیجیٹل تصویر بھی بھی تصویر کے حکم میں آتی ہے جس کے بارے میں احادیث ممانعت آئی ہے ؟ اگر یہ تصویر کے زمرے میں آتی ہے تو ڈیجیٹل ویڈیو کے بارے میں علمائے کرام کی کیا رائے ہے ؟

    جواب نمبر: 607554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 429-339/B=04/1443

     جاندار کی ڈیجیٹل تصویر اور ڈیجیٹل ویڈیو دونوں تصویر محرم میں داخل ہیں، ارباب افتاء دارالعلوم دیوبند کا یہی فتوی اور موقف ہے۔ مزید تفصیل و تحقیق کے لیے ”چند اہم عصری مسائل پر دارالعلوم دیوبند سے صادر کئے گئے فتاوی“ جلد: 1 کا مطالعہ فرمائیں، دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر یہ موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند