متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 175467
جواب نمبر: 175467
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 494-386/H=04/1441
خواب میں کسی زندہ شخص کے کوئی مرحوم آئے تو صدقہ کرنے کا حکم تو حدیث میں نہیں ملتا تاہم خواب میں آئیں یا نہ آئیں ایصالِ ثواب کا اہتمام زندہ لوگوں کو کرنا بڑی سعادت کی بات ہے اور مرحومین کو ثواب پہونچتا ہے ان کے درجات میں اضافہ ہوتا ہے یہ امور حدیث شریف سے ثابت ہیں اور ایصالِ ثواب کی صورت یہ ہے کہ جو شخص جب چاہے جتنا چاہے جہاں چاہے انفرادی طور پر قرآنِ کریم پڑھ کر درود شریف اور نوافل پڑھ کر کسی غریب مسکین محتاج کی ضرورت پوری کرکے مسجد مدرسہ وغیرہ میں رقم یا ضرورت کا سامان دے کر یہ نیت اور دعاء کر لیا کرے کہ یا اللہ اس کا ثواب فلاں کو یا فلاں فلاں لوگوں کو پہونچا دیجئے اس طرح ثواب پہونچانے پر مرحومین کو ثواب پہونچتا ہے کتب حدیث شروح حدیث نیز فقہ و فتاویٰ سے یہ امور ثابت ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند